ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اشتعال انگیز پیغام پوسٹ کرنے پر بلگاوی میں واٹس ایپ کا گروپ ایڈمن گرفتار

اشتعال انگیز پیغام پوسٹ کرنے پر بلگاوی میں واٹس ایپ کا گروپ ایڈمن گرفتار

Sun, 26 Aug 2018 12:08:02    S.O. News Service

بلگاوی،26؍اگست (ایس او نیوز) بلگاوی پولس نے یہاں ایک 20؍سال کے نوجوان اکشے الگودی کر مقیم مہاویر نگر کو دو فرقوں کے درمیان نفرت پیدا کرنے والے اشتعال انگیز پیغام پھیلانے کے الزا م میں گرفتار کر لیا ہے ۔

اکشے الگودی کر پر الزام ہے کہ  انہوں نے واٹس اپ گروپ ’ٹاپ میوزک اونلی‘ میں سماجی طور پر اشتعال اور نفرت پھیلانے والے پیغام کو نشر کیا ہے، اکشے اس گروپ کے منتظم (ایڈمن) ہیں۔ انہیں  پولس نے سیکشن 292 (غیر قانونی مواد کی گردش) کے تحت تحویل میں لیا ہے۔ 92 سیکشن آئی پی سی کے سیکشن 67 کے تحت غیر قانونی مواد کو عوا م میں گردش کرنا جس سے دو فرقوں کے مابین نفرت اور دشمنی کی فضا ابھرنے کا خوف ہو کے تحت یہ کارروائی کی گئی ہے۔

’ٹاپ میوزک اونلی‘ کے ایڈمین اکشے الگودی کرنے اپنے گروپ میں دو غیر ملکی افراد کو شامل کر لیا تھا جنہوں نے وطن کے مفادات کے خلاف چند اشتعال انگیز مواد کو روانہ کیا اور اکشے نے اس مواد کو گردش کرنے میں معاونت کی تھی۔ یہ پیغام بڑے پیمانے پر وائرل ہوگیا تھا اور اس سے دومخصوص فرقوں کے درمیان نفرت اور بعض کی فضاء  پیدا ہونے کا احتمال تھا۔ ان دو افراد نے اکشے کے گروپ میں مواد کو شامل کر کے کنارہ کشی کر لی تھی لیکن اکشے نے اس مواد کو دوبارہ نشر کیا تھا۔ پولس کو شبہ ہے کہ اکشے نے جعلی پروفائل اور پیغامات نشر کیا کرتا تھا۔ اکشے ادھم باگ کے ایک کارخانے میں کام کرتا ہے۔


Share: